پیرس میں اقوام متحدہ کے معیار کے مطابق نئے مہاجر کیمپ کی تعمیر

پیرس بلدیہ کی چیر مین  این ہیڈلگو نے کہا ہے کہ پیرس میں  ایک ماہ کے اندر اندر ایک  نیا مہاجر کیمپ قائم کیا جائے گا ۔

501748
پیرس میں اقوام متحدہ کے معیار کے مطابق نئے مہاجر کیمپ  کی تعمیر

پیرس بلدیہ کی چیر مین  این ہیڈلگو نے کہا ہے کہ پیرس میں  ایک ماہ کے اندر اندر اقوام متحدہ کے معیار کے مطابق ایک  نیا مہاجر کیمپ قائم کیا جائے گا ۔انھوں نے سماجی ویب سائٹ ٹویٹر سے ریفیوجی ویلکم نام سے ایک مہم  شروع کرنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پیرس  کے شمالی علاقے میں قلیل مدت میں  ایک نیا کیمپ قائم کرتے ہوئے مہاجرین کو وہاں  منتقل  کیا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ  بحیرہ روم میں مہاجرین  ڈوب کر ہلاک ہو رہے ہیں اور ایسے وقت میں   ہم اپنے ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر مجبور ہیں ۔ ہم مہاجرین  کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے امدادی انجمنوں اور پولیس  کیساتھ تعاون کریں گے ۔



متعللقہ خبریں