آج لندن کے میئر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری

انتخابی جائزہ رپورٹوں اورجائزوں کےحوالے سے کہا جا رہا ہےکہ میئرکے اہم عہدے کے لیے اصل مقابلہ دوبڑی جماعتوں کے امیدواروں یعنی حکومتی جماعت قدامت پسند کے امیدوار زیک گولڈ اسمتھ اورحزب مخالف جماعت لیبرپارٹی کےپاکستانی نژادبرطانوی امیدوارصادق خان کے درمیان ہے

484985
آج لندن کے میئر کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کا سلسلہ جاری

آج  برطانیہ  میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں جب کہ دارالحکومت لندن کے میئر کے عہدے کے لیے بھی پولنگ ہو رہی ہے۔

لندن کا اگلا میئر کنزرویٹیو جماعت کے میئر بورس جانسن کی جگہ سنبھال لےگا۔

انتخابی جائزہ رپورٹوں اور تجزیوں کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ میئر کے اہم عہدے کے لیے اصل مقابلہ دو بڑی جماعتوں کے امیدواروں  یعنی حکومتی جماعت قدامت پسند کے امیدوار زیک گولڈ اسمتھ اور حزب مخالف جماعت لیبر پارٹی کے پاکستانی نژاد برطانوی امیدوار صادق خان کے درمیان ہے۔

پولنگ کا آغاز صبح سات بجے ہوا جو رات دس بجے تک جاری رہے گی۔

لندن میئر ایک 'ضمنی ووٹوں کے نظام ' کے تحت منتخب کیا جاتا ہے۔ جس میں ووٹرز پہلی اور دوسری ترجیح کے طور پر دو امیدواروں کی نشاندہی کرتے ہیں اور اگر ان میں سے کوئی امیدوار پہلی ترجیح کے طور پر 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کر لیتا ہے تو اسے فاتح قرار دیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں