طرفین چاہیں تو روس مصالحتی کردار ادا کر سکتا ہے:میدویدیف

روسی وزیراعظم دیمیتری میدویدیف نے کہا ہے کہ بالائی قارا باغ میں ہونے والی جھڑپ جنگ میں تبدیل نہ ہو تو بہتر ہوگا

466920
طرفین چاہیں تو روس مصالحتی کردار ادا کر سکتا ہے:میدویدیف

روسی وزیراعظم دیمیتری میدویدیف نے کہا ہے کہ بالائی قارا باغ میں ہونے والی جھڑپ جنگ میں تبدیل نہ ہو تو بہتر ہوگا۔

میدویدیف نے اس بات کا اظہار آرمینیا کے دورے کے دوران کیا ۔

روسی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آرمینیا روس کا اتحادی ہے اور یہ تعلقات یونہی قائم رہیں گے۔

بالائی قاراباغ میں ہونے والی جھڑپوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ تنازعہ دو طرفہ بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہیئے،علاقے میں اس وقت کشیدگی برقرار ہے جس کا جلد مگر پر امن خاتمہ ضرور ی ہے اور اگر دونوں ممالک چاہیں تو روس اس سلسلے میں مصالحتی کردار ادا کر سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں