بلجیم میں بائیس مارچ کے دہشت گردی کے حملے کے بعد بھی خوف کی فضا قائم

دائیں بازو کے انتہا پسند وں اور نسل پرستی کے خلاف گروپوں نے مسلمانوں کی آبادی والے علاقے مولن بیک میں اوپر تلےبلا اجازت مظاہرے کیے ہیں۔ان مظاہروں کے دوران بڑی تعداد میں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور علاقے میں مزید سیکورٹی کے دستے روانہ کردیے گئے

463622
بلجیم میں بائیس مارچ کے دہشت گردی کے حملے کے بعد  بھی خوف کی فضا قائم

بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں 22 مارچ کو پیش انے والے دہشت گردی کے حملے جس میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے کے بعد کشیدگی کا سلسلہ جاری ہے۔

دائیں بازو کے انتہا پسند وں اور نسل پرستی کے خلاف گروپوں نے مسلمانوں کی آبادی والے علاقے مولن بیک میں اوپر تلےبلا اجازت مظاہرے کیے ہیں۔

ان مظاہروں کے دوران بڑی تعداد میں افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور علاقے میں مزید سیکورٹی کے دستے روانہ کردیے گئے ہیں۔

علاقے میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سینکڑوں کی تعداد میں پولیس اہلکار بھی متعین کردیے گئے ہیں۔

دریں اثنا دہشت گردی کا نشانہ بننے والے زیوانتیم ہوائی اڈے کے ایک حصے کو آج کھولا جا رہا ہے۔

یہ ہوائی اڈہ ماہ جون یا جولائی میں پوری طرح کام کرنا شروع کردے گا۔

برسلز کے زیوانتیم ہوائی اڈے اور مائل بیک میٹرو اسٹیشن پر کیے جانے والے دہشت گردی کے حملے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 200 سے زاءد زخمی ہوگئے تھے۔



متعللقہ خبریں