جرمنی:پرامن پیدل مارچ پر حملہ

جرمنی میں ترک نژاد باشندوں کی ایک پیدل مارچ پر پی کےکے نواز بعض افراد نے حملہ کر دیا

460228
جرمنی:پرامن پیدل  مارچ پر حملہ

جرمنی میں ترک نژاد باشندوں کی ایک پیدل مارچ پر پی کےکے نواز بعض افراد نے حملہ کر دیا ۔

اس وا قعے میں 32 افراد حراست میں لیے گئے جنہیں تفتیش کے بعد رہا کر دیا گیا ۔

یہ واقعہ فرینکفرٹ شہر کے قریب واقع aschaffenburg نامی قصبے میں اس وقت پیش آیا جب بعض ترک نژاد افراد دہشت گردی کے بڑھتےہوئے واقعات پر احتجاج کر رہے تھے کہ اچانک ہی چند افراد نے ان پر پتھروں اور آتش گیر مواد کی بارش کر دی ۔

بعد ازاں پولیس نے ان افراد کو گرفتار کرلیا البتہ کچھ ہی دیر بعد انہیں تھانے سے رہائی مل گئی ۔

اس واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے۔



متعللقہ خبریں