برسلز حملے:مغربی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی یا غفلت کا نتیجہ

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں گزشتہ روز معصوم انسان دہشت گردی کی پھر سے بھینٹ چڑھ گئے جس سے ایک عام ذہن میں مغربی حکمرانوں کی غفلت یا ان کی ہٹ دھرمی کے بارے میں سوال اٹھتا ہے

456084
برسلز حملے:مغربی حکمرانوں کی ہٹ دھرمی یا غفلت کا نتیجہ

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں گزشتہ روز معصوم انسان دہشت گردی کی پھر سے بھینٹ چڑھ گئے۔

دہشت گردی کی لعنت جہاں کہیں بھی رونما ہو ایک عام انسانی دل بلا تفریق قوم و زبان ،رنگ و نسل لرز ہی اٹھتا ہے ۔

یہ دہشت گرد انسانیت کے نام پر ایک بد نما داغ بن کر رہ گیا ۔

ترکی میں کئی سالوں سے علیحدگی پسند تنظیم پی کےکے ترک فوج اور پولیس سمیت معصوم عوام کو نشانہ بناتی رہی جس کا غم انقرہ،استنبول ،ایدیرنے ،آعری حتی پورے ملک میں محسوس کیا گیا ۔

ترکی نے ان واقعات اور تنظیموں میں کسی قسم کیم تمیز روا نہ رکھنے پر یورپی سربراہوں سے تعاون کی بارہا اپیل کی ۔

ابھی کل ہی کی بات ہے کہ برسلز میں دہشت گرد تنظیم پی کےکے نے شہر کے وسط میں اپنے شامیانے لگاتے ہوئے ترکی کے خلاف زہر اگلنا شروع کر رکھا تھا جس کے بعد امید ہے کہ یورپی سربراہان برسلز کے ہوائی اڈے پر ہونے والے اس حملے سے ترکی کے موقف پر اپنے کان دھریں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ جمعے کے روز ہی پی کےکے کی ان ظالمانہ حرکات پر یورپی حکمرانوں کو مخاطب کرتےہوئے کہا تھا کہ جب یہ آگ آپ کے گھروں تک پہنچے گی تب اس کی شدت اور ہمارے کرب کا اندازہ ہونا ممکن ہو سکے گا۔



متعللقہ خبریں