یوکرائنی خاتون پائلٹ نادیہ ساوچینکو کوروسی پراسیکیوٹر کی جانب سے قید کی سزا دینے کا مطالبہ

خاتون پائلٹ پر یوکرائن کے مشرق میں روسی صحافیوں ایگور کورنی لیک اورانتون وولوشین کی موت کی سبب بننے والی بمباری کی خفیہ اطلاع پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے

455985
یوکرائنی خاتون پائلٹ نادیہ ساوچینکو کوروسی پراسیکیوٹر کی جانب سے قید کی سزا دینے کا مطالبہ

یوکرائن میں سن 2014 کی خانہ جنگی کے دوران دو روسی صحافیوں کی ہلاکت کا الزام لگائی جانے والی خاتون پائلٹ نادیہ ساوچینکو کو روس میں جاری مقدمے میں پراسیکیوٹر نے 23 ملزمہ کو 23 سال کی قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روسٹوو دون شہر میں گرفتار ساو چینکو کا مقدمہ ختم ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

خاتون پائلٹ پر یوکرائن کے مشرق میں روسی صحافیوں ایگور کورنی لیک اورانتون وولوشین کی موت کی سبب بننے والی بمباری کی خفیہ اطلاع پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

عدلات کی جانب سے بدھ کے روز مقدمے کا فیصلہ سنائے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

یوکرائن کے دارالحکومت کیف میں روسی سفارت خانے کے قریب جمع ہو جانے والے ہجوم نے ساوچینکو کو رہا کرنے کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

متحدہ امریکہ اور یورپی یونین نے رکن ِ پارلیمنٹ اور پائلٹ نادیہ ساوچینکو کو رہا کروانے کے لیے روس سے اپیل کی ہے۔



متعللقہ خبریں