دہشت گرد اندھے اور کمینے ہیں، بیلجئن وزیر اعظم

مچل نے دارالحکومت برسلز میں بیک وقت ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بھاری تعداد میں ہلاکتیں اور زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے

456001
دہشت گرد اندھے اور کمینے ہیں، بیلجئن وزیر اعظم

بیلجئن وزیر اعظم چارلس مچل نے آج ملک میں یوم سیاہ کا سامنا ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ "دہشت گرد اندھے اور کمینے ہیں۔"

مچل نے دارالحکومت برسلز میں بیک وقت ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بھاری تعداد میں ہلاکتیں اور زخمی ہونے کا اعلان کیا ہے۔

شہر کے ہوائی اڈے اور میٹرو اسٹیشنز پر رونما ہونے والے بم دھماکوں میں اسپتال ذرائع کے مطابق 26 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔

پہلے دو دھماکے ہوائی اڈے کے ڈیپارچر لاونج میں اور ٹرمینل کے اندر ہوئے۔

جس دوران تازہ معلومات کے مطابق 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

اس کے تقریباً ایک گھنٹے بعد شہر کے ایک میٹرو اسٹیشن پر دھماکہ ہوا ، جہاں پر 15 افراد نے جان دے دی جبکہ 55 زخمی ہوئے۔

برسلز میں تمام تر پبلک ٹرانسپورٹ روک دی گئی ہے اور ملک میں دہشت گردی کا بلند ترین الرٹ کو جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ فوجی دستوں نے سرحدوں پر حفاظتی تدابیر اختیار کر لی ہیں۔



متعللقہ خبریں