روسی عوام کے صدر پوتین پر اعتماد میں کمی

روس کی تحقیقاتی کمپنی لیوادا کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق روس کے عوام کا صدر پوتین پر اعتماد 83 فیصد سے کم ہو کر 73 فیصد رہ گیا ہے

455339
روسی عوام کے صدر پوتین پر اعتماد میں کمی

روس کے عوام صدر پوتین پر اعتماد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں دس فیصد کمی واقع ہو ئی ہے۔

روس کی تحقیقاتی کمپنی لیوادا کی جانب سے تیار کردہ رپورٹ کے مطابق روس کے عوام کا صدر پوتین پر اعتماد 83 فیصد سے کم ہو کر 73 فیصد رہ گیا ہے۔

اس سروے میں حصہ لینے والے افراد میں سے 21 فیصد نے روس کے صدر پوتین پر مکمل طور پر اعتماد کا اظہار کیا ہے جبکہ 52 فیصد نے اعتماد ظاہر کرنے اور 14 فیصد نے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

سروئے کے مطابق روس میں صدر پوتین سے ہمدردی رکھنے والے افراد کی تعداد 37 فیصد دے کم ہو کر 30 فیصد رہ گئی ہے۔

صدر پوتین پر اعتماد میں کمی اقتصادی بحران نے اہم کردار ادا کیا ہے۔



متعللقہ خبریں