اسلام و مہاجر خلاف تحریک کے مظاہرے

پیگیدا نامی تحریک اپنے آپ کو " مغرب میں دین اسلام کے پھیلاو کے خلاف محبانِ وطن یورپی" کے طور پر پیش کرتی ہے

446484
اسلام و مہاجر خلاف تحریک کے مظاہرے

مہاجرواسلام مخالف تنظیم پیگیدا کی حمایت کرنے والوں نے جرمنی کے شہر لیپ زِگ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

اس مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

انہوں نے یورپ کو مہاجرین کے ریلوں کی آمد اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی مہاجرین سے متعلق "کھلا دروازہ" پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

دوسری جانب پیگیدا کی مخالفت کرنے والے چند افراد نے بھی مظاہرہ کیا۔

سیکورٹی قوتوں نے ان دونوں گروہوں کے درمیان کسی ممکنہ تصادم کا سد باب کرنے کے لیے تدابیر اختیار کیں۔

واضح رہے کہ پیگیدا نامی تحریک اپنے آپ کو " مغرب میں دین اسلام کے پھیلاو کے خلاف محبانِ وطن یورپی" کے طور پر پیش کرتی ہے۔

جرمنی میں قلیل مدت کے اندر بھاری تعداد میں اپنے حامیوں کو جمع کرنے والی انتہائی دائیں بازو کی اور نسل پرست یہ تحریک ہر ہفتے اسی طرح کے مظاہرے کرتی رہتی ہے۔



متعللقہ خبریں