فرانس میں مقیم ترک تارکینِ وطن کے دہشت گردی کے خلاف مظاہرے

کلبر اسکوائر میں یکجا ہونے والے سینکڑوں ترک شہریوں نے دہشت گرد تنظیموں داعش، PKK ، پی وائے ڈی اور وائے پی جی کے خلاف نعرے بازی کی

446065
فرانس میں مقیم ترک تارکینِ وطن کے  دہشت گردی کے خلاف مظاہرے

فرانسیسی شہر سٹراز برگ میں مقیم ترک تارکینِ وطن نے دہشت گردی کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

کلبر اسکوائر میں یکجا ہونے والے سینکڑوں ترک شہریوں نے دہشت گرد تنظیموں داعش، PKK ، پی وائے ڈی اور وائے پی جی کے خلاف نعرے بازی کی۔

دہشت گرد انہ کاروائیوں کی مذمت کرنے والے مظاہرین نے "قاتل داعش، PKK، پی وائے ڈی" کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے شہر کے مرکزی مقام کی جانب مارچ کیا۔

مظاہرین نے " شدت کا سد باب کیا جائے"، " ہم دہشت گردی کے خلاف ہیں"، "داعش، PKK، پی وائے ڈی اور وائے پی جی دہشت گرد ہیں" تحریروں پر مبنی پین کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔



متعللقہ خبریں