ہنگری میں مہاجر مخالف پالیسیوں پر عوام کا حکومت کے خلاف مظاہرہ

ہنگری میں مہاجر مخالف پالیسیوں پر عوام کا حکومت کے خلاف مظاہرہ

441431
ہنگری میں مہاجر مخالف پالیسیوں پر عوام کا حکومت کے خلاف مظاہرہ

ہنگری میں عوام نے مہاجرین مخالف پالیسیوں کے ساتھ پہچانے جانے والے وزیر اعظم وکٹر اوربان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

دارالحکومت بدھا پست میں گلی کوچوں میں نکلنے والے مظاہرین نے اس بات کا دفاع کیا ہے کہ اوربان کی مہاجر پالیسیوں نےان کے ملک کو یورپی یونین سے دور ہٹا دیا ہے۔

یاد رہے کہ مغربی یورپی ملکوں تک رسائی کرنے کے خواہاں ہزار ہا مہاجرین کے لیے ایک اہم مقام کی حیثیت رکھنے والے ہنگری نے گزشتہ برس سربیا اور کروشیا سے ملحقہ اپنی سرحدوں کو خار دار تاروں سے بند کر دیا تھا۔

جبکہ انہوں نے حال ہی میں رومانیہ سے منسلک سرحدوں پر بھی کنٹرول لائن قائم کیے جانے کی ہدایت کی ہے۔

"ضرورت پڑنے پر سلووینیا سے یوکیرین تک ہم اپنی تمام تر سرحدوں کو تحفظ میں لیں گے" پر مبنی اوربان کے اعلانات اور کاروائیوں پر یورپی یونین رد عمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں