ویکی لیکس کے نئے انکشافات

ویب سائٹ نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی چند ایسی ملاقاتوں کی تفصیلات جاری کی ہیں جن کی امریکی خفیہ ادارے این ایس اے نے نگرانی کی تھی

437731
ویکی لیکس کے نئے انکشافات

وکی لیکس کی جانب سے خفیہ امریکی دستاویزات منظر عام پر لانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس ویب سائٹ نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کی چند ایسی ملاقاتوں کی تفصیلات جاری کی ہیں جن کی امریکی خفیہ ادارے این ایس اے نے نگرانی کی تھی۔

وکی لیکس کے تازہ ترین انکشافات کے مطابق این ایس اے نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے مابین 2008 میں ہونے والی بات چیت سنی تھی۔

انکشاف کے مطابق بان کی مون نے اس دوران تحفظ ماحول کے لیے اقدامات اور یورپی رہنماوں کو ایک جگہ جمع کرنے کے حوالے سے مرکل کی کوششوں کی تعریف کی تھی۔

وکی لیکس کے مطابق اس دوران بان کی مون نے کہا تھا کہ یورپی یونین کی تائید کے بغیر اقوام متحدہ کے لیے پولینڈ میں ہونے والی کانفرنس میں فیصلہ سازی مشکل ہو جائے گی۔



متعللقہ خبریں