حکومتِ فرانس کی جانب سےعوام کو ویڈیو کے ذریعےدہشت گردی سے متعلق آگاہی

فرانس میں ہونے والے دہشت گردی کے اوپر تلے واقعات کے بعد ملک بھر میں سیکورٹی کے اقدامات میں اضافہ کیا جا رہا تو ساتھ ہی ساتھ عوام کو بھی اس سلسلے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں

436544
حکومتِ فرانس کی جانب سےعوام کو ویڈیو کے ذریعےدہشت گردی سے متعلق آگاہی

فرانس میں ہونے والے دہشت گردی کے اوپر تلے واقعات کے بعد ملک بھر میں سیکورٹی کے اقدامات میں اضافہ کیا جا رہا تو ساتھ ہی ساتھ عوام کو بھی اس سلسلے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہیں۔

حکومتِ فرانس کی جانب سے تیار کردہ ویڈیو میں دہشت گردی کے حملے ہونے کی صورت میں کیا کچھ کرنے کی ضرورت ہے اس بارے میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔

دہشت گردی کے دنیا بھر میں پھیلنے کی وجہ سے مشرق اور مغرب تمام ممالک میں خدشات محسوس کیے جا رہے ہیں۔

اب انسان دہشت گردی کے حملے میں کسی وقت بھی لپیٹ میں آنے کا احساس رکھتے ہیں۔

حکومتِ فرانس کی جانب سے تیار کردہ ویڈیو میں ان تمام باتوں کی طرف توجہ دی گئی ہے۔

شارلی ایبڈو اور پیرس حملوں کا نشانہ بننے والے ملک فرانس میں حکومت نے دہشت گردی کے حملوں سے بچنے کے لیے یہ طریقہ کار اپنایا ہے اور ویڈیو تیار کی ہے۔

ویڈیو میں دہشت گردی کے حملے کے موقع پر اپنے آپ کو کس طرح بچانے اور زخمیوں کی مدد کرنے جیسے موضوعات کا جگہ دی گئی ہے۔

حکومتِ فرانس نے اپنے باشندوں کو دہشت گردی کے حملوں سے نقصان سے بچنے کے لیے اس مہم کا آغاز کیا ہے۔



متعللقہ خبریں