یورپی پالیسی مہاجرین کے خلاف غلط رخ اختیار کر سکتی ہے: مرکل

یورپی سربراہی اجلاس سے ایک روز قبل جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے جرمن پارلیمان سے اپنے خطاب کے دوران خبردار کیا ہے کہ مہاجرین کے بحران سے نبرد آزما ہونے کی یورپی پالیسی غلط سمت اختیار کر سکتی ہے

435097
یورپی پالیسی مہاجرین کے خلاف غلط رخ اختیار کر سکتی ہے: مرکل

یورپی سربراہی اجلاس سے ایک روز قبل جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے جرمن پارلیمان سے اپنے خطاب کے دوران خبردار کیا ہے کہ مہاجرین کے بحران سے نبرد آزما ہونے کی یورپی پالیسی غلط سمت اختیار کر سکتی ہے۔

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے مہاجرین کے بحران کے تناظر میں یورپی سطح پر مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ مرکل نے جرمن پارلیمان میں اپنے ایک پالیسی بیان میں کہا کہ مشترکہ ہدف مہاجرین کی تعداد میں مؤثر طریقے سے کمی کرنا ہے۔

انہوں نے مہاجرین کی صورت حال کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے انہیں ہر طرح سے مدد فراہم کرنے پر بھی زور دیا۔ میرکل کا یہ بیان اس دو روزہ یورپی سربراہ کانفرانس سے ایک روز پہلے سامنے آیا ہے، جو کل سے برسلز میں شروع ہو رہی ہے۔

ترکی اور یورپی یونین کے مابین تارکین وطن کو روکنے کے معاہدے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران اس معاہدے کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ برسلز میں اجلاس کے دوران مہاجرین کی رکن ممالک میں تقسیم کے منصوبے پر بات چیت نہیں کی جائے گی۔

اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کی تقسیم کے پہلے سے طے شدہ منصوبے پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہو سکا لہذا اس موضوع پر مزید گفتگو کا فائدہ نہیں ہو گا۔



متعللقہ خبریں