امریکہ کیوبا پر پابندیوں کو ختم کرنے،فرانس

امریکہ کیوبا پر پابندیوں کو ختم کرنے،فرانس

426332
امریکہ کیوبا پر پابندیوں کو ختم کرنے،فرانس

فرانس کے صدر فرانسواں اولاند نے امریکہ سے کیوبا پر عائد تجارتی پابندیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

فرانس کا سرکاری دورہ کرنے والے کیوبا کے صدر راول کاسٹرو نے قصر ایلیزے میں صدر اولاند کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس منعقد کی ۔ صدر کاسٹرو نے کہا کہ امریکہ کیطرف سے کیوبا پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے بارے میں فرانس کا موقف قابل تعریف ہے ۔ فرانس اسوقت کیوبا کو سب سے زیادہ قرضے دینے والے ممالک میں سے ایک ہے ۔ کیوبا کے ایک لیڈر پہلی بار فرانس کا دورہ کر رہے ہیں ۔ ان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین اقتصادی ،تجارتی اور سیاحت کے شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط کیے گئے ۔



متعللقہ خبریں