تاریخ میں آج کا دن ۔ یکم اکتوبر

تاریخ میں آج کا دن ۔ یکم اکتوبر

1500840
تاریخ میں آج کا دن ۔ یکم اکتوبر

***یکم اکتوبر 1946: دوسری عالمی جنگ کے بعد اتحادیوں کی قائم کردہ نیورن برگ عدالت نے 24 نازیوں کے بارے میں فیصلہ سنایا۔12 نازی لیڈروں کو سزائے موت  دی گئی اور آرنلڈ روڈولف ہیس سمیت 4 نازیوں کو عمر قید کی سزا سنائی گئی۔

*** یکم اکتوبر 1977: عالمی شہرت یافتہ برازیل کے فٹبال اسٹار پیلے نے فٹبال کو الوداع کہہ دیا۔ پیلے نے ایک ہزار 363 لیگ میچوں میں ایک ہزار 281 گول کئے۔

*** یکم اکتوبر 1998: پی کے کے دہشت گرد تنظیم کو تعاون فراہم کرنے پر ترکی برّی فورسز کے کمانڈر  جنرل آتیلا آتش اور اس کے بعد وزیر اعظم  مسعود یلماز نے شام کو وارننگ دی۔ ترکی کے صدر سلیمان دیمیرال نے قومی اسمبلی کے نئے آئینی سال کے افتتاحی خطاب میں کہا کہ شام کے لئے ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو نے کو ہے۔ PKK کے سرغنہ عبداللہ اوجالان کو شام سے نکالنے کا عمل شروع ہو گیا۔



متعللقہ خبریں