تاریخ میں آج کا دن ۔ 24 ستمبر

تاریخ میں آج کا دن ۔ 24 ستمبر

1496474
تاریخ میں آج کا دن ۔ 24 ستمبر

*** 24 ستمبر 1852: اس تاریخ کو پہلا ہاٹ ائیر بالون اُڑایا گیا۔ پہلی پرواز فرانسیسی موجد ہنری گِفرڈ نے کی۔ یہ تجرباتی پرواز پیرس سے 27 کلو میڑ کی مسافت پر واقع علاقے ٹراپس میں کی گئی۔

*** 24 ستمبر 1981: آرمینی دہشت گردوں نے پیرس میں ترکی کے قونصل خانے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی اہلکار جمال اوزین شہید اور قونصل جنرل کھایا اِنال زخمی ہو گئے۔

*** 24 ستمبر 1996: فن کے سورج کےخطاب سے پہچانے جانے والے ترک  کلاسیکی موسیقی کے منجھے ہوئے گلوکار ذکی مورین  65 برس کی عمر میں وفات پا گئے۔

*** 24 ستمبر 2015: منیٰ میں حاجیوں  کے خیمے میں اژدہام کے نتیجے میں 753 حاجی ہلاک  اور  888 زخمی ہو گئے۔



متعللقہ خبریں