تاریخ میں آج کا دن ۔ 10 اگست

تاریخ میں آج کا دن ۔ 10 اگست

1470130
تاریخ میں آج کا دن ۔ 10 اگست

*** 10 اگست 1792: فرانس میں شاہی دور کا خاتمہ ہو گیا۔ نئی قائم ہونے والی حکومت نے سولہویں شاہ لوئس کا گرفتار کر لیا اور عوام نے ٹیولیریس پیلس  کو لوٹ لیا۔

*** 10 اگست 1914: بحرِ اسود  میں برطانوی بیڑے سے فرار ہو کر "گوبن" اور "بریسلاو" نامی دو جرمن جنگی بحری جہاز سلطنت عثمانیہ کی پناہ میں آ گئے۔ ان جہازوں کے خریدے جانے  کا اعلان کیا گیا اور انہیں "یاوز" اور "میدیلی" کے نام دئیے گئے۔ بعد ازاں ان جہازوں کے بحر اسود میں داخل ہو کر روسی بندرگاہوں پر بمباری کرنے پر زارِ روس نے سلطنت عثمانیہ کے خلاف اعلان جنگ کر دیا۔

*** 10 اگست 1920: جنگِ عظیم اوّل کے خاتمے کے بعد سلطنت عثمانیہ کے حصے بخرے  کرنے پر مبنی سیور سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔ اس سمجھوتے میں اناطولیہ کے ایک چھوٹے سے حصے کو ترک حاکمیت میں چھوڑا گیا۔

*** 10 اگست 2014: جمہوریہ ترکی کی تاریخ میں پہلی دفعہ ووٹر نے براہ راست صدر کا انتخاب کیا۔ ان انتخابات کے نتیجے میں رجب طیب ایردوان ملک کے 12 ویں صدر منتخب ہوئے۔



متعللقہ خبریں