تاریخ میں آج کا دن 24

24.07.20

1461164
تاریخ میں آج کا دن 24

24 جولائی سن 1923 جمہوریہ ترکی کے قیام پر مبنی دستاویز  یعنی"لوزان معاہدے"پر سویٹزر لینڈ میں دستخط ہوئے۔اس معاہدے پر ترک وفد کی طرف سے عصمت ان اونو  اورڈاکٹر رضا حسن ساکا  نے دستخط کیے۔ 19 مَی 1919  سے جاری  4 سالہ  جنگ آزادی   کا خاتمہ کامیابی کے ساتھ ہوا اور ترکی  کو ایک آزاد ریاست تسلیم کیا گیا ۔

24 جولائی 1974:  ترک فوج   کے قبرص امن آپریشن کے آغاز سے یونان میں ایک سیاسی بھونچال آ گیا  اور سن 1967  سے ملک پر قابض فوجی جتھے کی حاکمیت ختم کرتے ہوئے  جلا وطن سابق وزیر اعظم کونسٹانٹین کارامانلیس    حکومت بنانے کےلیے وطن لوٹ آئے۔

24 جولائی سن 1995: مغربی تھریس میں آباد ترک اقلیتی لیڈر صادق احمد کوموتینی کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں  جان بحق ہو گئے۔ 48 سال صادق احمد نے تا عمر  مغربی تھریس کی ترک اقلیت کی نسلی شناخت اور سیاسی جدو جہد پر آواز اٹھائی جن  کے جنازے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں