تاریخ میں آج کا دن۔ 23 جولائی

تاریخ میں آج کا دن۔ 23 جولائی

1460452
تاریخ میں آج کا دن۔ 23 جولائی

*** 23 جولائی 1919: 'ارض روم کانفرنس' کا آغاز ہوا۔ یہ جنگ عظیم اوّل کے بعد اناطولیہ پر قبضے کے خلاف پہلا منّظم اجلاس تھا۔ اماسیا سرکلرکی رُو سے منعقدہ اس کانفرنس میں زیادہ تر مقبوضہ علاقوں سمیت کُل 62 اضلاع سے ممبران نے شرکت کی۔ 19 مئی  کو سامسون پہنچ کر ملّی جدوجہد کا آغاز کرنے والے مصطفیٰ کمال پاشا کو کانفرنس کا سربراہ منتخب کیا گیا۔

*** 23 جولائی 2004: موستار پُل دوبارہ سے آمد و رفت کے لئے کھُل گیا۔ یہ پُل یوگوسلاویہ کی خانہ جنگی کے دوران سرب اور کروشئین حملوں کے نتیجے میں مسمار ہو گیا تھا۔ سینکڑوں سالوں سے بوسنیا میں تحمل، تواضع اور ثقافتی تنّوع کی علامت موستار پُل کا افتتاح برطانیہ کے ولیعہد پرنس چارلس نے کیا اور افتتاحی تقریب میں ترکی سمیت متعدد ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔

*** 23 جولائی 2005: دہشت گرد تنظیم القائدہ نے مصر کے شہر شرم الشیخ کے تین مقامات پر بم حملے کئے۔ حملوں میں 20 غیر ملکیوں سمیت 68 افراد ہلاک ہو گئے۔



متعللقہ خبریں