تاریخ میں آج کا دن ۔ 25 جون

تاریخ میں آج کا دن ۔ 25 جون

1443072
تاریخ میں آج کا دن ۔ 25 جون

*** 25 جون1950 : اس دن جنگِ کوریا کا آغاز ہوا۔ چینی اور روسی حمایت کے حامل شمالی کوریا کے جنوبی کوریا پر حملے سے سرد جنگ کی پہلی گرم جھڑپ ہوئی۔ شمالی کوریا کی فوجوں نے 3 دن میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول پر قبضہ کر لیا لیکن امریکہ کی زیرِ قیادت اقوام متحدہ کی فوج کے معاملے میں داخل ہونے کی وجہ سے جنگ 3 سال تک جاری رہی۔

*** 25 جون 1993: ترکی میں پہلی خاتون وزیر اعظم تان سُو چِلر نے وزارت اعظمیٰ کا عہدہ سنبھالا۔ چِلر کو دوعرو یول پارٹی کی چئیر مین منتخب ہونے کے بعد صدر سلیمان دیمیرل کی طرف سے حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ چِلر نے حکومت بنانے کے لئے سوشل ڈیموکریٹک پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد بنایا۔

*** 25 جون 2009: دنیا کے معروف ترین گلوکاروں میں سے پاپ موسیقی کے بادشاہ کے نام سے پہچانے جانے والے گلوکار مائیکل جیکسن اکیاون سال کی عمر میں وفات پا گئے۔



متعللقہ خبریں