تاریخ میں آج کا دن ۔ 8 جون

تاریخ میں آج کا دن ۔ 8 جون

1431826
تاریخ میں آج کا دن ۔ 8 جون

*** 8 جون 632: اللہ کے آخری نبی، پیغمبرِ اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 63 سال کی عمر میں مدینہ میں رحلت فرما گئے۔ انہیں مسجدِ نبوی میں سپردِ خاک کیا گیا۔

*** 8 جون 1783: یورپ کے سب سے زیادہ فعال آتش فشانوں میں سے آئس لینڈ کا لاکی آتش فشاں پھٹ گیا اور 8 ماہ تک لاوا اگلتا رہا۔ فضا میں کروروں ٹن زہریلی گیس پھیلنے کی وجہ سے آئس لینڈ میں 9 ہزار افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔ یورپ بھر میں پھیلنے والے گیس کے بادلوں نے زراعت پر منفی اثرات ڈالے اور متعدد ممالک کو قحط سالی کا سامنا کرنا پڑا۔

*** 8 جون 1958: استنبول بایزدید اسکوائر میں قبرص کے لئے " یا تقسیم یا موت" کے عنوان سے جلوس نکالا گیا۔ اس تاریخی جلوس میں تقریباً 3 لاکھ افراد نے شرکت کی۔



متعللقہ خبریں