تاریخ میں آج کا دن ۔ 7 مئی

تاریخ میں آج کا دن ۔ 7 مئی

1412801
تاریخ میں آج کا دن ۔ 7 مئی

*** 7 مئی 1915 : جرمنی کی آبدوز نے آئیر لینڈ کے کھلے سمندر میں برطانیہ کے مسافر بردار بحری جہاز لوسیتانیہ کو غرقاب کر دیا۔ بحری جہاز 18 منٹ میں سمندر برد ہو گیا اور حملے میں ایک ہزار 198 مسافر ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 128 امریکی مسافر بھی شامل تھے ۔ یہ واقعہ امریکہ کی جنگ عظیم اوّل میں شمولیت کے محّرکات میں سے ایک تھا۔

*** 7 مئی 1945: ہٹلر کی خود کشی کے بعد جنرل الفرڈ جوڈل نے اتحادی قوتوں کے سامنے بلا مشروط ہتھیار پھینکنے کے معاہدے پر دستخط کئے۔ جرمن مسلح افواج کے سربراہ مارشل وان کوٹل نے بھی ایک دن بعد روسی فوج کے کمانڈر جنرل جوکوف کو گرفتاری پیش کر دی۔ اس طرح بّراعظم یورپ میں دوسری جنگ عظیم کا خاتمہ ہوا۔



متعللقہ خبریں