تاریخ میں آج کا دن 25

25.04.20

1405074
تاریخ میں آج کا دن 25

پچیس اپریل سن  انیس سو پندرہ :  جنگ عظیم اول  کے دوران  آبنائے چناق قلعہ کے راستے  اناطولیہ میں داخلے کی ناکام کوشش کے بعد اتحادی قوتوں  نے بری محاذ آرائی شروع کر دی۔ برطانوی اور فرانسییس  فوجیوں نے جزیرہ نما  گالی پولی کے پانچ مختلف مقامات  پر چڑھائی کی کوشش کی مگر وہاں بھی ناکام رہیں کئی ماہ کی ناکام کوششوں کے نتیجے میں  بالاخر اتحادی قوتوں نے پسپائی قبول کرلی جسے معرکہ چناق قلعہ کہا جاتا ہے۔

پچیس اپریل سن انیس سو چوہتر: پرتگال کے جنرل انتونیو اسپینولا کی زیر قیادت فوجی بغاوت کے نتیجے میں  انقلاب برپا ہوا  اور سن انیس سو تینتیس میں  سالزار  آمریت اپنے انجام کو پہنچی ۔ دو سال بعد ہوئے انتخابات میں ملک میں جمہوری نظام قاَم ہو گیا جس کے بعد اس نے اپنی ایشیائی اور مشرقی ایشیائی نو آبادیات سے انخلا شروع کر دیا۔ اس کے نتیجے میں  گینی بساو،موزمبیق اور انگولا سمیت دیگر ممالک آزادی سے ہمکنار ہوئے۔
 

سن انیس سو نوے آج کے دن  ہبل خلائی ٹیلی اسکوپ کو  ڈسکوری شٹل کے ذریعے دنیا کے مدار میں نصب کیا گیا۔


 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں