تاریخ میں آج کا دن04

04.04.20

1397821
تاریخ میں آج کا دن04

چار اپریل انیس سو اننچاس: دوسری جنگ عظیم  کے بعد یورپ میں سویت یونین کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر  امریکی زیر قیادت نیٹو کا قیام عمل میں ہوا۔
 

 سن انیس سو تریپن آج کے دن : ترک بحری   آبدوز دوملو پنار نیٹو فوجی مشقوں سے واپسی پر آبنائے چناق قلعے  کے قریب ایک مال بردار بحری جہاز سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اکیاسی بحری ملازمین ہلاک ہو گئے۔

چار اپریل  انیس سو اڑسٹھ: امریکی سیاہ فام لیڈر مارٹن لوتھر کنگ  کو میمفس شہر کے ایک ہوٹل کی بالکونی میں گولی مار دی گئی جن کے جنازے میں  تین لاکھ افراد نے شرکت کی۔اس قتل میں جیمز ارل رے نامی شخص کو  برطانیہ سے گرفتار کرتے ہوئے نناوے سال قید کی سزا دی گئی۔


 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں