تاریخ میں آج کا دن 18

18.03.20

1397127
تاریخ میں آج کا دن 18

اٹھارہ مارچ انیس سو پندرہ: استنبول پر قبضے اور دولت عثمانیہ کو جنگ عظیم اول سے خارج رکھنے میں مصروف اتحادی قوتوں نے جنگی بحری جہازوں کے ذریعے آبنائے چناق قلعے کی جانب سفر کیا مگر ناکام ہوئے۔برطانوی۔فرانسیسی بیڑے کو آج کے دن کافی بھاری نقصان اٹھانا پڑا جس کے نتیجے میں باالاخر  اتحادی قوتیں پچیس اپریل کو علاقے سے نکل گئیں۔

 

سن انیس سو باسٹھ: آج کے دن  الجزائر کے قومی محاذ  کی مزاحمت اور بعد میں جاری خانہ جنگی  کا خاتمہ فرانس اور باغیوں کے درمیان معاہدے سے ہوا ۔اس آٹھ سالہ خانہ جنگی میں ڈھائی لاکھ باشندے ہلاک ہوئے جس کے بعد  پانچ جولائی کو  آزادی کا اعلان کیا گیا ۔


 

سن انیس سو بانوے آج کے دن جنوبی افریقہ میں سیاہ فامون کو امتیازی حقوق دینے کا قانون ریفرینڈم کے ذریعے منظور کر لیا گیا 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں