تاریخ میں آج کا دن 14

14/03/20

1377618
تاریخ میں آج کا دن 14

14 مارچ 1827 عثمانی  شاہ محمود دوئم کی ہدایت پر  ترکی میں جدید  طب کا استعمال شروع ہوا  جس کے تحت  "جراحی خانہ" نامی مرکز استنبول  کے علاقے شہزادہ باشی  میں قائم کیا گیا ۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران  طلبہ   نے استنبول پر قبضے کے خلاف  مظاہرے کیے جس پر ہر سال 14مارچ کو ترکی میں "یوم طب" منایا  جاتا ہے۔

 

14 مارچ 1883 سائنسی سماجیات"    کے نظریات پیش کرنے والے جرمن محقق کارل مارکس 65 سال کی عمر  میں لندن  میں انتقال کر گئے۔

14 مارچ1919 یونانی فوج  کے  ازمیر پر قبضے  کا منصوبہ برطانوی وزیراعظم لوئیڈ جارج ،فرانسیسی وزیر اعظم کلیمن ساو ،اطالوی وزیراعظم اورلینڈو اور امریکی صدر ووُڈ رُو ولسن نے قبول کرلیا ۔

14 مارچ 2018 بگ بینگ تھیوری اور بلیک ہول کی وجہ سے   شہرت پانے والے  سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ 76  سال کی عمر میں وفات پا گئے۔جسمانی طور پر معذور  ہاکنگ نے سائنسی تحقیق    کا سلسلہ جاری رکھا جن کی تصانیف 40 زبانوں میں شائع ہو چکی ہیں۔

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں