تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1376379
تاریخ میں آج کا دن

گیارہ مارچ 1985۔ کونسٹنٹن چرنینکو  کی  وفات کے بعد   میخائل گورباچوف  کو سویت یونین  کی کمیونسٹ پارٹی   کا سیکرٹری جنرل  مقرر کردیا گیا۔ گورباچوف کی  گلاسنوسٹ (کشادگی)

  اور پیریسٹرویکا (تنظیم نو)  پالیسیوں نے دنیا پر اپنے نقوش  مرتب کیے۔

گیارہ مارچ      2004۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ریلوئے اسٹیشنوں پر بیک وقت  بم  حملوں   191   افراد  جان بحق جبکہ    8700  زخمی ہوگئے ، ان حملوں کی  ذمہ داری   دہشت گرد تنظیم   القاعدہ  نے قبول کرلی۔

گیارہ مارچ 2006۔   یوگوسلاویہ کی تقسیم اور خانہ جنگی جس میں تقریبا اڑھائی لاکھ   افراد ہلاک ہوئے کے دوران    سربیا کے صدر سلوبودان میلوسوئچ   دی ہیگ میں  انتقال  کرگئے۔

ان پر انسانیت اور جنگی جرائم کے خلاف جرائم کے الزام میں  بین الاقوامی جنگی جرائم کی عدالت میں 66 الگ الگ مقدمات میں مقدمہ چلایا گیا  اور وہ  ان مقدمات کی کاروائی کے دوران ہی انتقال کرگئے۔

 


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں