تاریخ میں آج کا دن 18

18.02.20

1361612
تاریخ میں آج کا دن 18

18 فروری ، 1451 : فاتح سلطان محمد   نے اپنے والد سلطان مراد دوئم کی وفات پر دوسری بار سلطنت ِ عثمانیہ  کا تخت سنبھالا، اُس وقت   سلطان محمد انیس سال کے تھے۔

18 فروری ، 1564: نشاۃ ثانیہ کے دور  سے تعلق رکھنے والے فنکار مشل آنگیلو 89 برس کی عمر میں دنیائے فانی سے کوچ کر گئے۔

18 فروری ، 1856: دولت ِ عثمانیہ  میں فردی حقوق کے تحفظ،  نئے سیاسی و بیوروکریسی اداروں  کے قیام  کے لیے  تشکیل  دیے گئے فرمان ِ اصلاحات  کا عالمی سطح پر اعلان کیا گیا۔  فرمانِ اصلاحات کو خاص طور پر اقلیتوں کو دی گئی مراعات کے باعث عثمانی انتظامیہ کی حسبِ منشاء  پذیرائی  نہ مل سکی۔

18 فروری 1952: ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی نے ترکی کی نیٹو میں رکنیت کی منظوری دی۔ 21 ستمبر ، 1951 میں یونان کے ہمراہ میثاق کی  رکنیت کی دعوت   ملنے والا ترکی ، قومی اسمبلی کی قرار داد کے بعد 21 فروری کو سرکاری طور پر شمالی اٹلانٹک اتحاد کا رکن بن گیا۔


ٹیگز: #دن , #تاریخ

متعللقہ خبریں