تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1356602
تاریخ میں آج کا دن

***10 فروری 1763: "سات سالہ جنگ" کے نام سے پہچانی جانے والی اور دنیا کی پہلی گلوبل جنگ پیرس سمجھوتے کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ جنگ ، برطانیہ، فرانس، اسپین، پرتگال، آسٹریلیا، سویڈن، روس اور پروشیا کے درمیان لڑی گئی۔ جنگ سے عالمی سطح کے اثرات مرتب ہوئے۔ برطانیہ نے ہندوستان سمیت سمندر پار کالونیوں پر حاکمیت قائم کر لی اور امریکہ کی جنگ آزادی کی شروعات  ہوئیں۔

 

***10 فروری1947: اتحادی ممالک نے نازیوں کے ساتھ دوسری جنگِ عظیم میں شامل ممالک اٹلی، رومانیہ، ہنگری، بلغاریہ اور فن لینڈ کے ساتھ پیرس امن سمجھوتے  پر دستخط کئے۔ اس سمجھوتے کے ساتھ مذکورہ ممالک کی سرحدوں کا نئے سرے سے تعین کیا گیا۔

 

***10 فروری 1962: سوویت یونین پر U-2جاسوسی طیارے کے ساتھ محو پرواز  امریکی پائلٹ فرانسس گرے  پاورز  کے طیارے کو گرا  کر پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔ پائلٹ کو ایک KGB جاسوس کے ساتھ تبادلے کے ذریعے 16 فروری 1962 کو امریکہ کے حوالے کیا گیا۔ پاورز کی پرواز کا مقصد سوویت  بیلسٹک میزائل ٹیسٹ مرکز کی تصاویر اتارنا تھا تاہم اسے پرواز سے مختصر مدت بعد گرا لیا گیا۔ لیکن امریکیوں کو ایک طویل عرصے تک پائلٹ کے زندہ ہونے اور طیارے کے زیادہ نقصان اٹھائے بغیر روسیوں کے قبضے میں جانے کی خبر نہ ہو سکی۔ پائلٹ کے زندہ  سلامت روس کی قبضے میں ہونے کا علم ہونے کے بعد امریکہ نے سوویت یونین پر جاسوسی پروازیں کرنے کا اعتراف کر لیا۔

 

***10 فروری 2014: ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ شرلے ٹیمپل 84 سال کی عمر میں وفات پا گئیں ۔ شرلے نے چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے شہرت پائی۔



متعللقہ خبریں