تاریخ میں آج کا دن 02

02/02/20

1350643
تاریخ میں  آج کا دن 02

 2 فروری 1922  چار سال  تک ایک اخبار میں  سلسلہ وار  شائع ہونے والے  جیمز جوئس کے مشہور زمانہ   ڈرامے ulysses   کو کتاب کی شکل ملی ۔

 

2 فروری 1982  شام میں حامہ قتل عام ہوا۔     بغاوت  کے نتیجے میں اقتدار پر قابض ہوئے  حافظ الاسد  کے خلاف حامہ شہر میں    عوام  سڑکوں پر نکل  آئی جسے روکنے کےلیے  شامی فوج نے  شہر پر بموں کی بارش کر دی ۔ اس کے ساتھ شہر میں   فوج نے  تباہ حال عمارتوں میں چھپے عوام    پر زہریلی گیس بم بھی استعمال کیے۔ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے مطابق  اس قتل عام میں  10 تا 25 ہزار افراد مارے گئے جبکہ غیر سرکاری اعدادو شمار  یہ تعداد  40 ہزار بتاتے ہیں۔

 

2 فروری 1990 جنوبی افریقی صدر ڈی کلارک نے  افریقن نیشنل کانگریس  پر عائد 30 سالہ پابندی ختم کرتےہوئے نیلسن منڈیلا ک جیل سے رہائی کا حکم دیا ۔


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں