تاریخ میں آج کا دن 25

25/01/20

1347128
تاریخ میں آج کا دن 25

25 جنوری 1058 سلجوکی  سلطنت  کے  سردار   تغرول بے   کو خلیفہ وقت  نے ایک تلوار دیتےہوئے مشرق و مغرب کا سردار قرار دیا ۔

 

25 جنوری 1072     ترک زبان کی  پہلی لغت" دیوان لغت الترکی"  کی تحریر محمود کاشغری   نے شروع کی ۔ دو سال میں کمل ہوئی اس لغت کا شمار ترک ثقافت   کے اہم شاہکاروں میں ہوتا ہے۔

 

25 جنوری 1971  براعظم  افریقہ  میں  خراب شہرت کے حامل   آمرِ وقت  ایدی امین    نے  فوجی بغاوت کی مدد سے صدر ملٹن اوبیٹے کا تختہ الٹتے ہوئے  یوگنڈا  کاصدارتی قلمدان سنبھال لیا ۔ وہ سن 1979 تک بر سر اقتدار رہے    جس کے دوران    اُن کا  نام قتل عام کروانےکے حوالے سے بھی سرخیوں کا مرکز رہا۔ تنزانیہ سے  چھڑی جنگ   میں شکست کے بعد وہ فرار  ہو کر   لیبیا  وہاں سے عراق اور پھر سعودی عرب میں  پناہ  حاصل کرنے کے بعد سن 2003 میں  انتقال کر گئے۔

 

25 جنوری  2005 بھارت میں ایک مذہبی اجتماع کے دوران  بھگدڑ مچنے سے 258 افراد ہلاک ہوئے۔

 

25 جنوری  2019 برازیل کے بروما ڈینو شہر      کا بیراج ٹوٹنے سے  200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں