تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1345977
تاریخ میں آج کا دن

***23 جنوری 1556: چین کے شمال مغرب میں 8 کی شدت سے زلزلہ آیا ۔ اس زلزلے کو "شینسی  زلزلے" کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ سب سے زیادہ جانی نقصان کی وجہ سے تاریخ کا حصہ بننے والے اس زلزلے کے نتیجے میں 8 لاکھ 30 ہزار انسان لقمہ اجل بن گئے۔

 

***23 جنوری 1973: پیرس میں طے پانے والے فائر بندی سمجھوتے کے ساتھ امریکہ اور ویتنام فوجی یونٹوں کے درمیان 10 سال سے جاری جنگِ ویتنام اختتام پذیر ہوئی تاہم یہ فائر بندی  بہت مختصر رہی۔ مارچ 1973 میں آخری امریکی فوجی کے ویتنام سے نکلنے کے بعد کمیونسٹ ویٹ کونگ فورسز اور  امریکی حمایت کی حامل جنوبی ویتنام کی فوجوں کے درمیان  جھڑپیں شروع ہو گئیں جو 2 سال تک جاری رہیں ۔ 30 اپریل 1975 کو شمالی ویتنام کی فوجوں کے جنوبی ویتنام  کے دارالحکومت سائے گون پر قبضے کے بعد جنگ ویتنام مکمل طور پر ختم ہو گئی۔

 

***23 جنوری 1989: اس دن معروف ہسپانوی مصّور سلواڈور ڈالی 85 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ ڈالی، پیکاسو کی طرح مصوّری میں  "فوقِ حقیقت تحریک"  کے اہم ناموں  میں شمار ہوتے  ہیں۔

 

***23 جنوری 2008: یونان کے وزیر اعظم کوستاس کارامانلیس نے ترکی کا تاریخی دورہ کیا۔ کارامانلیس کا یہ دورہ کسی یونانی وزیر اعظم کا 49 سال کے بعد ترکی کا پہلا دورہ تھا۔



متعللقہ خبریں