تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1344800
تاریخ میں آج کا دن

21 جنوری1522۔ سلطنت عثمانیہ نے  جزیرہ   روڈوس کو فتح کر لیا۔ مشرقی بحیرہ روم میں اسٹریٹجک روڈوس جزیرےپر چڑھائی کے دوران  فوجی دستوں کی قیادت   سلطان   سیلمان  نے کی تھی  اور جزیرے   پر  ان کی نگرانی میں قبضہ کیا گیا تھا ۔  جزیرے  پر موجود نوابوں نے   9 مختلف شقوں پر مشتمل   معاہدے کے ذریعے  روڈوس  اور بارہ مختلف جزیروں  کو ترکوں کے حوالے کردیا ۔

21 جنوری  1924۔      اکتوبر انقلاب اور سوویت سوشلسٹ جمہوریہ یونین کے رہنما اور  بانی ولادیمیر الیق لینن 53 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

21 جنوری 1996۔  فلسطین میں پہلے  صدارتی  انتخابات میں صدر منتخب ہونے والے یاسر عرفات نے  نے اپنے صدارتی فرائض سنبھال لیے۔

21 جنوری 2017۔ ترکی میں " صدارتی نظامِ حکومت " کو متعارف کروانے  والی آئینی  ترامیم کی  منظوری قومی اسمبلی نے دے دی۔  18 امختلف شقوں پر مشتمل  آئینی ترامیم کو  339 ووٹو ں سے منظور کرلیا گیا  جس کے تحت  صدر کے اختیارات اور فرائض کو نئے سرے سے منظم کیا گیا   جبکہ پارلیمنٹ کے انتخابات ہر پانچ سال بعد کروانے اور  اراکین پارلیمنٹ کی تعداد  600 تک  کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔  


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں