تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1342068
تاریخ میں آج کا دن

***16 جنوری 1804: معروف موجد فرانسیسی کیمیا دان و ماہرِ طبیعات لوئس گائے لوکاس ہائیڈروجن بالون کے ساتھ 7 ہزار 16 میٹر  کی بلندی تک پہنچے  اور ان کا یہ ریکارڈ آئندہ 16 سال تک قائم رہا۔

 

***16 جنوری 1928: اسٹالن سویت یونین  انتظامیہ پر قابض ہو گئے۔ اسٹالن کے ساتھ اقتدار کی جنگ میں شامل لیو ٹراچکی سمیت حزب اختلاف کے سیاست دانوں کو جلا وطن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ 20 جنوری کو جلا وطن ہونے والے ٹراچکی اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ 14 فروری کو ترکی پہنچے اور ساڑھے 4 سال تک استنبول میں مقیم رہے۔

 

***16 جنوری1970: لیبیا میں 1969 کے مارشل لاء کے ساتھ " تحریک ضباط الاحرار"  کے نام سے معمر قذافی اقتدار پر قابض ہو گئے۔ نئے آئین کے نافذ العمل ہونے کے بعد انہوں نے وزارت اعظمیٰ اور وزارت دفاع  کے عہدے سنبھال لئے۔ وہ 40 سال سے زائد عرصے تک لیبیا کے واحد لیڈر رہے۔ 2011 میں ملک میں بغاوت  شروع ہوئی اور اس بغاوت میں قذافی کو سیرت میں زدو کوب کر کے ہلاک کر دیا گیا۔

 

***16 جنوری1991: عراق کے کویت پر قبضے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے عراق کے خلاف " ڈیزرٹ اسٹروم" نامی آپریشن شروع کیا۔ آپریشن میں سب سے پہلے ائیر ریڈ اور میزائل حملے کئے گئے ۔ پہلی خلیجی جنگ کے نام سے تاریخ کا حصہ بننے والے اس ڈیزرٹ اسٹروم آپریشن کے آغاز پر عراقی فوج نے بھی اسکڈ میزائلوں سے اسرائیل کو نشانہ بنایا۔



متعللقہ خبریں