تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1339239
تاریخ میں آج کا دن

***12 جنوری 1875 استنبول کے علاقے بے اولو میں  ایک سرنگ کو انسانی آمدو رفت کے لیے کھول دیا گیا۔ یہ سرنگ  لندن میٹرو کے بعد  دنیا کی دوسری قدیم ترین  زیر زمین سرنگ ہے   جسے سن 1939 میں قومی تحویل میں لیا گیا ۔

 

 ***12 جنوری 1920    دور عثمانی کی  آخری مجلس کا  انعقاد  استنبول میں ہوا  جس میں  خلیفہ وقت اور  عوامی  نمائندوں  نے شرکت کی ۔ مجلس  کے اجلاس میں ملکی سالمیت  و خو د مختاری کے تحفظ کے لیے  میثاق ملی  قرارداد  بھی منظور کی گئی۔ لیکن  16 مارچ  کو  استنبول پر  اتحادی قوتوں   کے قبضے کے نتیجے میں مجلس  تحلیل ہو گئی اور اس کے بعض ارکان کو  گرفتار کر کے  جزیرہ مالٹا بھیج دیا گیا ۔

 

***12 جنوری 1991 امریکی کانگریس نے  کویت سے عراقی فوج  کے انخلا  کے لیے حکومت کو طاقت کے استعمال کی اجازت دی  جس کے بعد پہلی خلیجی جنگ   کا آغاز ہوا۔

 

***12 جنوری 2006 فریضہ حج  کے لیے منی میں موجود  عازمین حج کے درمیان بھگدڑ مچنے سے 364 افراد ہلاک ہو گئے۔



متعللقہ خبریں