تاریخ میں آج کا دن 12

12/01/20

1338585
تاریخ میں  آج کا دن 12

12 جنوری 1875 استنبول کے علاقے بے اولو میں  ایک سرنگ انسانی آمدو رفت کےلیے کھول دی گئی۔ یہ سرنگ  لندن میٹرو کے بعد  دنیا کی دوسری قدیم ترین  زیر زمین سرنگ ہے   جسے سن 1939 میں قومی تحویل میں لیا گیا ۔

 12جنوری 1920    دور عثمانی کی  آخری مجلس کا  انعقاد  استنبول میں ہوا  جس میں  خلیفہ وقت اور  عوامی  نمائندوں  نے شرکت کی ۔ اس مجلس  کے دوران ملکی سالمیت  اور اس کی خو د مختاری کے تحفظ کےلیے  میثاق ملی  نامی قرارداد  بھی منظورکی گئی تھی مگر اتحادی قوتوں   نے 16 مارچ  کو  استنبول پر  قبضہ کرلیا جس کے نتیجے میں مجلس  تحلیل ہو گئی اور ان کے بعض ارکان کو  گرفتار کرتےہوئے  جزیرہ مالٹا بھیج دیا گیا ۔

 

12 جنوری  1991 امریکی کانگریس نے  عراقی فوج  کے کویت سے انخلا  کےلیے حکومت کو طاقت کے استعمال کی اجازت دی  جس کے بعد خلیج  کی پہلی جنگ   کا آغاز ہوا۔

12 جنوری 2006 فریضۃ حج  کےلیے منی میں موجود  عازمین حج کے درمیان بھگدڑ مچنے سے 364 افراد ہلاک ہو گئے۔

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں