تاریخ میں آج کا دن 11

11/01/20

1338434
تاریخ میں  آج کا دن 11

11 جنوری 630  نبی اکرم  کی قیادت میں  لشکر اسلامی   نے مکہ فتح کیا۔ بت پرستوں کے زیر قبضۃ  مکہ    میں عام معافی دی گئی اور رسول خدا نے خانہ کعبہ کی زیارت کرتےہوئے اسے بتوں سے پاک کیا ۔

 

11 جنوری 1962  پیرو میں قدرتی آفات نے تباہی مچا دی ۔ملک کے بلند ترین پہاڑ نیواڈا ہاوسکاران   آتش فشاں پھٹ پڑا جس کےنتیجے میں لرزش اراضی ہونے سے ہزاروں افراد موت کی نیند سو گئے۔

 

11 جنوری 1984  دنیا کے مشہور پاپ گلوکار مائیکل جیکسن  کا البم تھریلر 8گریمی  ایوارڈز کا مستحق قرار پایا ۔

 

11 جنوری  2014 اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایریل شارون  8 سالہ کومے  کے بعد وفات پا گئے۔ شارون  کو فلسطینی سرزمین کو دو حصوں میں تقسیم کا معمار کہا جاتا ہے  اور جن  کے سن 2000 کے دورہ  مسجد اقصی کے دوران  فساد پھوٹ پڑے تھے ۔

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں