تاریخ میں آج کا دن 04

04.01.20

1334705
تاریخ میں آج کا دن 04

4 جنوری  1969   سن 1965 میں طے شدہ  نسل پرستی کے خلاف  عالمی معاہدے  پر عمل درآمد ہوا  جس کےلیے  اقوام متحدہ   کا 18 رکنی ایک کمیشن   قائم کیا گیا ۔  اس معاہدے پر ترکی نے سن 2001 میں  دستخط کیے ۔

 4 جنوری 1990 پاکستان کے  صوبہ سندھ  میں ٹرین حادثہ پیش آیا جس میں 307 افراد ہلاک ہوئے۔

4 جنوری 2006 صابرہ اور شاتیلا کیمپوں     میں قتل عام   کے باعث  قصاب  کے لقب سے مشہور اسرائیلی وزیراعظم آیریل  شارون   دماغی نس پھٹنے سے   کوما میں چلے گئے  جس کے 8 سال بعد   11 جنوری سن 2014 کو اُن کا انتقال ہوا ۔

4 جنوری   2010  دنیا کی فلک بوس عمارت    کا اعزاز دبئی   کے برج خلیفہ کو ملا  جو کہ اس نے   شنگھائی ٹاور سے  حاصل کیا تھا۔


ٹیگز: #دن , #تاریخ

متعللقہ خبریں