تاریخ میں آج کا دن 03

03/01/20

1334304
تاریخ میں  آج کا دن 03

3 جنوری 1521     یورپ میں گرجا گھروں  کے اختیارات سے متعلق اصلاحاتی تحریک کے   معمار  مارٹن لوتھر   کا کیتھولک  پاپائے روم leo  دہم  نے   بائیکاٹ کرنا شروع کر دیا ۔ جس کے جواب میں مارٹن لوتھر نے  انجیل کا جرمن زبان میں ترجمہ کرتےہوئے گرجا گھر کے خلاف مہم شروع کر دی ۔

3 جنوری 1961 فیدل کاسترو کی زیر قیادت  کمیونسٹ قوتوں نے  ہوانا پر قبضے کےلیے امریکہ سے تعلقات توڑ دیئے جس کے نتیجے میں  پاپائے روم لوآنیس 23 نے کاسترو کو ناپسندیدہ  شخصیت قرار دے دیا ۔

3 جنوری 1990 امریکی فوج کی مداخلت سے پاناما کے معزول  صدر  مانویلا نوریگا نے  خود کو امریکی فوجیوں کے حوالے کر دیا   جنہیں  بعد ازاں  قید کی سزا دی گئی ۔ نوریگا  فرانس میں سزا کاٹنے  کے بعد پاناما واپس آ گئے جہاں ان کا  سن 2017 میں انتقال ہوا۔

3 جنوری 2004 مصر میں ایک نجی فضائی کمپنی کا طیارہ شرم الشیخ  سے پیرس  جاتے ہوئے بحیرہ احمر میں  گر کر تباہ ہو گیا  جس میں سوار148 افراد ہلاک ہو گئے۔

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں