تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1333019
تاریخ میں آج کا دن

***یکم جنوری 1959۔ کیوبا میں ڈکٹیٹر "لجینیکو بتستا " نئے سال کے موقع پر  صبح سویرے   دارالحکومت ہوانا سے فرار ہوگیا۔ فیڈل کاسترو کی قیات میں  چی گویرا  مسلح گروہ اس دوران  ہوانا میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگیا۔   مزدوروں اور کان کنوں  نے کاسترو کی اپیل پر ملک بھر میں ہڑتال شروع کردی۔

 

***یکم جنوری1987۔  چین میں کمیونسٹ حکومت طلباء کے اقدامات سے لرز اٹھی۔ بیجنگ کے تیان مین اسکوائر پر آزادی اور ڈیموکریسی  کے حق میں  3 ہزار طلباء نے مظاہرہ    کیا  جس پر پولیس  نے   کاروائی کرتے ہوئےطلبا کو چوک سے ہٹا دیا اور   کچھ طلباء کو گرفتار  کرلیا  ۔

 

***یکم جنوری  1996۔ ترکی  اور یورپی یونین کے درمیان دستخط کئے  گئے کسٹم یونین کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہوگیا۔  ترکی اور  یورپی یونین  نے ایک دوسرے پر لاگو دہرے ٹیکس کو ختم کردیا  اور  یورپی یونین    کے رکن  ممالک اور  ترکی کے درمیان تجارت  کو فروغ دینے کی ترغیب دی گئی جس سے ترکی میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ۔



متعللقہ خبریں