تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1329358
تاریخ میں  آج کا دن

25 دسمبر 1876۔ بانی پاکستان  قائد  اعظم محمد علی جناح کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

25 دسمبر 1932۔ چین کے گانسو علاقے میں 7 اعشاریہ 8  کی    شدت کا زلزلہ آیا  جس کے نتیجے میں  70 ہزار افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

25 دسمبر 1973۔  جمہوریہ  ترکی کے  بانی  اور صدر مصطفی کمال اتا ترک کے دستِ راست  اور   35 سال تک  ترکی پر حکومت کرنے والے  عصمت انونو  89 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

25 دسمبر  1976۔ تھائی لینڈ کے شہر بنکاک  کے نزدیک  ایک صنعتی کمپلیکس  پر  مصرائیر لائین کا طیارہ  لینڈنگ  کرنے کے دوران  گر کر تباہ ہو گیا  جس کے نتیجے میں 71 افراد ہلاک ہوگئے۔

25 دسمبر 1989۔ رومانیہ کے  معزول صدر نیکولائی چاشسکو  اور ان کی اہلیہ   کو  عوامی بغاوت کے نتیجے میں  

گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔

25 دسمبر 2016۔   سوچی سے  شام کے فوجی ہوائی اڈے روانہ ہونے والا روس کا فوجی طیارہ بحیرہ اسود پر گر  کر تباہ  ہو گیا  جس  کے  نتیجے میں  92 افراد ہلاک ہوگئے ۔


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں