تاریخ میں آج کا دن 24

24.12.19

1328954
تاریخ میں آج کا دن 24

24 دسمبر 1524۔ یورپ سے براہ راست ہندوستان پہنچنے والے پہلےپرتگالی  ملاح واسکوڈے گاما 

نے ہندوستان میں وفات پائی ۔

24 دسمبر 1867۔  ترک ادب  میں مغرب کی تحریک  کے علمبردار  شاعر اور مفکر توفیق فکرت  

کا جنم استنبول میں ہوا ۔

24 دسمبر 1865۔ امریکی  خانہ جنگی  کے بعد غلامی کی حامی کنفیڈرییشن کے لیے  فوجی افسران  نے  

ریاستِ  ٹینیسی کے پولسکی  شہر میں" کو  کلوکس کلان"  نامی ایک سماجی کلب  کی بنیاد رکھی. یہ کلب تیزی  سے امریکہ  میں نسل پرستوں کا مرکز بن گیا۔

24 دسمبر  1951۔  دوسری جنگ عظیم کے بعد ، لیبیا نے اپنی آزادی کا اعلان  کردیا ۔ 1969 میں ملک کا نظم و نسق قذافی کی فوجی بغاوت  سے قبل تک شاہی خاندان کے تحت چلتا رہا۔

24 دسمبر 1963۔ لفکوشیا میں "خونی کرسمس" حملوں کے انچارج  مسلح  قبرصی یونانی نے  ترک میجر نہات الہان کے اہل خانہ کو بھی نشانہ بنایاگیا اس حملے میں میجر  الہان کی اہلیہ مروت ،    بچے مرات ، کُتسی اور حقان  اپنے گھروں میں ہی دم توڑ گئے۔

24 دسمبر 1964۔ ہندوستان اور سری لنکا میں آنے  شدید  سمندری طوفان ک کے  نتیجے   میں  7 ہزار افراد ہلاک  ہوگئے۔

24 دسمبر 1979۔ سابقہ سوویت یونین  نے  افغانستان پر حملہ شروع  کردیا۔  مجاہدین کی دس سالہ  مزاحمت  کے بعد  سویت یونین  1989 میں افغانستان سے دستبرداری پر مجبور ہو گیا۔

24 دسمبر  1976۔ وان  کی تحصیل چالدران   میں آنے والے شدید زلزلے سے پورا علاقہ لرز اٹھا۔  آس پاس اور گردو نواح  کے علاقے میں  زلزلے کے نتیجے  میں 3 ہزار 840 افراد لقمہ اجل بن گئے۔


ٹیگز: #دن , #تاریخِ

متعللقہ خبریں