تاریخ میں آج کا دن 10

10/12/19

1321028
تاریخ میں آج کا دن 10

10 دسمبر 1898  کیوبا نے  ہسپانوی –امریکی جنگ کے  بعد طے شدہ  پیرس معاہدے  کے تحت  آزادی حاصل کی ۔

10 دسمبر 1901  نوبل انعام  کی تقسیم   شروع ہوئی  جس  کے  5 مختلف شعبوں   میں  ولہائیم رونٹگین،جیکبس وان ٹی ہوف   اور جرمن  مائیکرو بائیلوجسٹ  ایمل وان  بیہرنگ  کے  علاوہ  فرانسیسی شاعر  سلی پروڈ ہوم   ، صلیب احمر      کے بانی ہنری ڈونانٹ   اور  امن لیگ کے بانی  فریڈرک  پاسی  نے انعام حاصل کیے ۔

10 دسمبر  1948 اقوام متحدہ نے حقوق انسانی     کی یادداشت قبول کرلی   اور اس طرح سے آج کے دن کو  عالمی یوم حقوق انسانی کے طور پر منانے کا آغاز ہوا۔

10 دسمبر 1957 یونانی کے ترکوں  پر حملوں میں اضافے کے پیش نظر قبرص میں   مارشل لا٫ لگا دیا گیا ۔

10 دسمبر 1983 ارجنٹائن میں فوجی  حکومت کا  خاتمہ ہوا  اور  ملک کے پہلے عوامی  وزیراعظم راول  الفونسن  منتخب ہوئے۔

10 دسمبر 2003  حقوق اطفال و نسواں     پر  اپنی  کاوشوں   کے نتیجے میں ایران  کی   شیریں عبادی  کو نوبل کا امن انعام  دیا گیا      ۔

10 دسمبر  2006  چلی  کے مشہور  آمر آگسٹو پینوشیٹ کا انتقال ہوا۔

10 دسمبر 2016  دہشتگرد تنظیم پی کےکے  نے  استنبول  میں پولیس پر بم حملہ کیا جس میں 44 افراد ہلاک اور 164 زخمی ہوئے ۔

 

 

 


ٹیگز: #تاریخ

متعللقہ خبریں