تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1316089
تاریخ میں آج کا دن

***2 دسمبر1804: نپولین بونا پارٹ نے پیرس میں پوپ کی شرکت سے منعقدہ تقریب تاج پوشی میں شاہی تاج پہنا۔

 

***2 دسمبر1873:  " درسعادت اسٹاک مارکیٹ" نے باقاعدہ تقریب کے ساتھ کام کا آغاز کیا۔ درسعادت اسٹاک مارکیٹ سلطنت عثمانیہ کی پہلی اسٹاک مارکیٹ شمار  ہوتی ہے۔

 

***2 دسمبر1888: معروف ترک شاعر اور مصنف نامک کمال 48 سال کی عمر میں ساکز ادا میں وفات پا گئے۔ انہیں 1872 میں  4 پردوں پر مشتمل ڈرامہ " وطن یا پھر سلسترے" کی تصنیف سے شہرت حاصل ہوئی۔

 

***2 دسمبر1920: ترکی کی قومی اسمبلی کی حکومت اور آرمینیا کے درمیان لینن آکان سمجھوتہ طے پایا۔ یہ ترکی کی قومی اسمبلی کا بین الاقوامی سطح پر پہلا سمجھوتہ تھا۔

 

***2 دسمبر1942: امریکی سائنس دانوں نے پہلا کنٹرولڈ چین اٹامک ری ایکشن تجربہ کیا۔ یہ تجربہ ایٹم بم بنانے کی بنیاد بنا۔

 

***2 دسمبر1956: فیڈل کاسٹرو  نے گرین ما یاٹ کے ذریعے کیوبا میں قدم رکھا۔ 5 سال بعد اسی دن کاسٹرو نے خود کو کیوبا میں کیمونزم  متعارف کروانے والا لیڈر اعلان کیا۔

 

***2 دسمبر1982: ڈاکٹر رابرٹ ژیروِک  کا تیار کردہ پہلا مصنوعی دل برنی کلارک نامی مریض کو لگایا گیا۔ اس مصنوعی دل کے ساتھ کلارک 112 دن زندہ رہا۔

 

***2 دسمبر1993: کولمبیا کے منشیات مافیا کا  بادشاہ پیبلو ایسکوبر  میڈلین میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں مارا گیا۔ ایسکوبر کی زندگی پر کئی فلمیں بنیں۔



متعللقہ خبریں