تاریخ میں آج کا دن 30

30.11.19

1315279
تاریخ میں آج کا دن 30

 30 نومبر 1872 دنیا کا پہلا فٹ بال میچ  اسکاٹ لینڈ اور انگلستان کے درمیان گلاسگو میں  کھیلا گیا جو کہ  بغیر کسی گول کے  برابر رہا ۔

30 نومبر 1900  مصنف آسکر وائلڈ پیرس میں وفات پا گئے جنہوں  نے خود کشی کی تھی ۔ مرنے سے پہلے انہوں نے اپنے ہوٹل کے کمرے کی دیوار پر ایک کاغذ  چسپاں کیا تھا جس پر" کسی کو تو جانا ہوگا  "درج تھا۔

30 نومبر  1922 مدانیہ معاہدے کے تحت مشرقی تھریس    سے یونانی فوج نکل گئی ۔

30 نومبر  1974 ایتھیوپیا  میں  32 لاکھ سال پرانا انسانی  ڈھانچہ  ملا جسے" لوسی "کا نام دیا گیا جو کہ  105 سینٹی میٹر طویل تھا۔

30 نومبر  1982  مائیکل جیکسن کا شہرہ آفاق  البم"  تھریلر"  جاری ہوا جس کی فروخت اب تک ایک  ریکارڈ ہے۔

30 نومبر 2007  استنبول سے اسپارتا  جانے والا اٹلس ایئر لائنز  کا طیارہ  اسپارتا کے  قریب گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار 57 افراد ہلاک ہو گئے۔


ٹیگز: #دن , #تاریخ

متعللقہ خبریں