تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1309631
تاریخ میں آج کا دن

*** 4 نومبر 1910: "وار اینڈ پیس" اور " اینا کرینینا" جیسے مشہور ناولوں کے مصنف  لیو ٹالسٹائی وفات پا گئے۔

 

*** 4 نومبر 1922: سوٹزر لینڈ کے شہر لوزان میں لوزان امن کانفرنس  کا سرکاری افتتاح ہوا ۔ اس کانفرنس کی وجہ سے ترکی کے ایک آزاد ملک کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر ابھرنے کی راہ ہموار ہوئی۔ کانفرنس میں ترکی کی نمائندگی وزیر خارجہ عصمت انونو نے کی۔

 

*** 4 نومبر 1938: ترکی کے لیڈر مصطفیٰ کمال اتاترک کی میت انقرہ پہنچی اور اسے  انقرہ کے شہریوں کی زیارت کے لئے قومی اسمبلی  کے سامنے چبوترے پر رکھا گیا۔

 

*** 4 نومبر 1945: دوسری عالمی جنگ کے بعد نیورن برگ عدالت قائم ہوئی جس میں نازی جنگی قیدیوں پر مقدموں کی سماعت کی گئی۔

 

*** 4 نومبر 1959: اقوام متحدہ کے حقوق اطفال ڈکلیریشن  کی اشاعت ہوئی۔ اس سے ٹھیک 30 سال بعد اقوام متحدہ میں اسی دن ڈکلیریشن کی بنیاد پر طے پانے والا حقوق اطفال سمجھوتہ  بھی منظور کر لیا گیا۔

 

*** 4 نومبر 1962: امریکہ نے کیوبا کے خلاف میزائل بحران سے  شروع ہونے والی  فوجی پابندیوں  کو ختم کر دیا۔

 

*** 4 نومبر 1975: جنرل فرانکو میڈریڈ میں وفات پا گئے۔ جنرل فرانکو نے خانہ جنگی کے بعد اسپین کا اقتدار سنبھالا اور 36 سال تک ایک ڈکیٹیٹر  کی حیثیت سے ملک چلاتے رہے۔

 

*** 4 نومبر 1994: استنبول میں منعقدہ  عالمی ویٹ لفٹنگ  چیمپئن شپ میں ترکی کے ویٹ لفٹر نائم سلیمان اولو نے 5 عالمی ریکارڈ توڑے اور 3 طلائی تمغے جیتے۔

 

*** 4 نومبر 1998: پی کے کے کا سرغنہ عبداللہ اوجالان روس سے غیر قانونی طریقے سے اٹلی میں داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا لیکن اٹلی نے اسے آزاد کر دیا۔

 

*** 4 نومبر 2003: القائدہ  کے دہشت گردوں نے استنبول میں HSBCبینک کے ڈائریکٹریٹ جنرل اور بے اولو میں برطانیہ کے قونصل خانے پر بیک وقت بم حملے کئے حملوں میں 30 افراد ہلاک اور 400 سے زائد زخمی ہو گئے۔



متعللقہ خبریں