تاریخ  میں آج کا دن

تاریخ  میں آج کا دن

1303646
تاریخ  میں آج کا دن

***10 نومبر 1938 ترکی کی جنگ آزادی کے عظیم ہیرو اور جمہوریہ ترکی کے بانی اور صدر مصطفی کمال کی  وفات کا دن ہے ۔ وہ آج کے دن صبح  نو بجکر 5 منٹ پر استنبول کے   قصر دولما باھچے میں  57 سال کی عمر میں  خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔

 

***10 نومبر 1953 وفات کے 15 سال بعد مصطفی کمال اتاترک کی نعش 9 سال میں مکمل ہونے والےان کے انقرہ میں واقع مزار منتقل کی گئی۔ اس جذباتی تقریب میں اس دور کے صدر جمال بایار، غیر ملکی  صدور، وزرائے اعظم اور ترک عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

 

***10 نومبر  1965 چین میں ماو زی تنگ کے عہد کی علامت بننے والے ثقافتی انقلاب کا آغاز ہوا جس کی آڑ میں کئی جانیں ضائع  کی گئیں۔

 

***10 نومبر 1970 سویت یونین   کی خلائی گاڑی لونخود ون  کو فضا میں بھیجا گیا ۔ یہ دنیا کی پہلی خلائی گاڑی  تھی جسے زمین سے  کنٹرول  کرنے کےلیے  ریموٹ کا استعمال کیا گیا ۔

 

***10 نومبر1989 بلغاریہ   کے صدر ٹوڈور یکوف نے  ملک میں  ترک اقلیت  پر مظالم نہ روکنے پر شدید تنقید سے برداشت ہوتےہوئے   استعفی دے دیا ۔



متعللقہ خبریں