تاریخ میں آج کا دن

تاریخ میں آج کا دن

1300499
تاریخ میں آج کا دن

5 نومبر 1605۔ انگلینڈ میں شاہ  جیمز اول اور پروٹسٹنٹ اشرافیہ کو قتل کرنے کی  سازش میں   برطانوی کیتھولیک کا ہاتھ  ہونے کا انکشاف ہوا۔ قاتل  گائے فاوکس ویسٹ منسٹر  محل میں واقع  پارلیمنٹ کی عمارت کو اڑا دینے  سے قبل ہی گرفتار کرلیا گیا۔  اس واقعے کو  برطانوی سیاسی تاریخ میں "گن پاؤڈر کی سازش"  کا نام دیا گیا۔

 

5 نومبر 1914۔  برطانیہ اور فرانس نے روس کے بعد سلطنت عثمانیہ کے خلاف جنگ کا اعلان کردیا ۔ علاوہ ازیں  برطانیہ  جس نے سن  1878 سے   قبرص پر  اپنی حکومت جاری رکھی ہوئی تھی سے   الحاق کا  اعلان  بھی  کردیا۔

5

 نومبر 1922۔  عصمت  پاشا کی سربراہی میں ترکی کی  قومی اسمبلی کا وفد ، لوزان امن کانفرنس کے اجلاس  میں  شرکت کے لئے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوگیا۔

 

5 نومبر 1986۔  سن 1941 میں  لگنے والی  آگ کے نتیجے  میں   جل کر خاکستر ہونے والی تاریخی عمارت  اورتھو ڈوکس  فینر  یونانی   پیٹرک خانے کی دوبارہ سے تعمیر کی اجازت دے دی گئی۔  

 

5 نومبر 1991۔  فلپائن میں آنے والے سیلاب میں تقریبا 7 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے۔

 

5 نومبر 2006۔ دوسری خلیجی جنگ کے بعد مفرور قرار دیے جانے والے   عراق کے معزول رہنما صدام حسین کو گرفتار کرکے عدلیہ کے روبرو پیش کیا  گیا   ۔ عدلیہ نے انہیں پھانسی کی  سزا سنا دی۔  عدلیہ نے  انہیں  سن 1982  میں دوجیل شہر     میں 142 شیعہ عراقیوں کے قتل کا ذمہ دار  قرار دے دیا۔    صدام حسین  کی پھانسی   کے اس فیصلے  کو ہائی  کورٹ نے برقرار رکھا  اور انہیں 30 دسمبر کو بغداد میں پھانسی  دے دی گئی۔

 

5 نومبر 2006۔سن  1974  میں  قبرص امن آپریشن کی وجہ سے عالمی شہرت یافتہ  ترکی کے سابق وزیراعظم بلنت ایجوت زیر علاج ہسپتال گاتا میں  انتقال فرماگئے۔

 

 


ٹیگز: #تاریخ , #آج , #دن

متعللقہ خبریں